معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ عظیم، قسطنطنیہ کی فتح اور دجال کا خروج تینوں چیزیں سات مہینے کے اندر ہوں گی“۔
تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الملاحم 4 (4295)، سنن الترمذی/الفتن 58 (2238)، (تحفة الأشراف: 11328)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/234) (ضعیف) (سند میں ابو بکر ضعیف اور ولید بن سفیان ضعیف ہیں)»
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2238
´خروج دجال کی نشانیوں کا بیان۔` معاذ بن جبل رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ملحمہ عظمی (بڑی لڑائی)، فتح قسطنطنیہ اور خروج دجال (یہ تینوں واقعات) سات مہینے کے اندر ہوں گے۔“[سنن ترمذي/كتاب الفتن/حدیث: 2238]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں دو راوی (ابوبکر بن ابی مریم) اور (ولید بن سفیان غسانی) ضعیف، اور (یزید بن قطیب) لین الحدیث ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2238