انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ ”تم تواضع اختیار کرو، اور تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو“۔
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4214
´بغاوت و سرکشی کا بیان۔` انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ ”تم تواضع اختیار کرو، اور تم ایک دوسرے پر زیادتی نہ کرو۔“[سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4214]
اردو حاشہ: فوائد و مسائل: (1) مسلمان پرہر قسم کی زیادتی کرنا حرام ہے۔
(2) تواضع سے متعلق فوائد کے لیے حدیث: 4179 کے فوائد ملاحظہ فرمائیں۔
سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4214