سنن نسائي
كتاب قيام الليل وتطوع النهار -- کتاب: تہجد (قیام اللیل) اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل
6. بَابُ : فَضْلِ صَلاَةِ اللَّيْلِ
باب: صلاۃ اللیل (تہجد) کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1615
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، قال: أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي وَحْشِيَّةَ، أَنَّهُ سَمِعَ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَفْضَلُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْفَرِيضَةِ قِيَامُ اللَّيْلِ، وَأَفْضَلُ الصِّيَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ الْمُحَرَّمُ" أَرْسَلَهُ شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ.
حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے روزے ہیں۔ شعبہ بن حجاج نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «انظر ما قبلہ (صحیح بما قبلہ) (یہ مرسل ہے لیکن پچھلی روایت متصل ہے)»

قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1615  
´صلاۃ اللیل (تہجد) کی فضیلت کا بیان۔`
حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: فرض نماز کے بعد سب سے افضل نماز قیام اللیل (تہجد) ہے، اور رمضان کے بعد سب سے افضل روزے محرم کے روزے ہیں۔‏‏‏‏ شعبہ بن حجاج نے اسے مرسلاً روایت کیا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب قيام الليل وتطوع النهار/حدیث: 1615]
1615۔ اردو حاشیہ: حدیث نمبر: 1614 اور 1615ایک ہی ہیں۔ فرق صر ف یہ ہے کہ حدیث نمبر 1614 میں سند متصل ہے جبکہ حدیث نمبر 1615 میں صحابی (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) کا ذکر نہیں ہے۔ اصولِ حدیث میں ایسی روایت کو مرسل کہتے ہیں۔ اس حدیث کے راوی حضرت شعبہ بن حجاج ہیں۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1615