سنن نسائي
كتاب الجنائز -- کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
31. بَابُ : مَيَامِنِ الْمَيِّتِ وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهُ
باب: میت کے دائیں حصے اور وضو کے مقامات کو پہلے دھونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1885
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ خَالِدٍ , عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي غَسْلِ ابْنَتِهِ:" ابْدَأْنَ بِمَيَامِنِهَا وَمَوَاضِعِ الْوُضُوءِ مِنْهَا".
ام عطیہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کے غسل کے سلسلہ میں فرمایا: ان کے داہنے اعضاء، اور وضو کے مقامات سے نہلانا شروع کرو۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوضوء 31 (167)، الجنائز 10 (1255)، 11 (1256)، صحیح مسلم/الجنائز 12 (939)، سنن ابی داود/الجنائز 33 (3145)، سنن الترمذی/الجنائز 15 (990)، (تحفة الأشراف: 18124) (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح