سنن نسائي
كتاب الجنائز -- کتاب: جنازہ کے احکام و مسائل
35. بَابُ : الْكَافُورِ فِي غَسْلِ الْمَيِّتِ
باب: میت کے غسل کے پانی میں کافور ملانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1893
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قال: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، وَقَالَتْ حَفْصَةُ , عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ" وَجَعَلْنَا رَأْسَهَا ثَلَاثَةَ قُرُونٍ".
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں۔

تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 1884 (صحیح)»

قال الشيخ الألباني: صحيح
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله، سنن نسائي، تحت الحديث 1893  
´میت کے غسل کے پانی میں کافور ملانے کا بیان۔`
اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں۔ [سنن نسائي/كتاب الجنائز/حدیث: 1893]
1893۔ اردو حاشیہ: ایک ہی باب کے تحت اور ایک ہی حدیث کا تکرار بعض اسنادی باریکیاں ظاہر کرنے کے لیے ہے جیسا کہ کئی دفعہ پیچھے گزرا۔ ان باریکیوں کو سمجھنے کے لیے اسانید کا بغور مطالعہ ضروری ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 1893