سنن نسائي
كتاب الصيام -- کتاب: روزوں کے احکام و مسائل و فضائل
18. بَابُ : الْحَثِّ عَلَى السَّحُورِ
باب: سحری کھانے کی ترغیب۔
حدیث نمبر: 2147
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" تَسَحَّرُوا"، قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ: لَا أَدْرِي كَيْفَ لَفْظُهُ.
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں: سحری کھاؤ۔ عبیداللہ کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ اس کے الفاظ کیا تھے؟

تخریج الحدیث: «تفرد بہ النسائي، انظر ما قبلہ (حسن صحیح)»
  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2147  
´سحری کھانے کی ترغیب۔`
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں: سحری کھاؤ۔ عبیداللہ کہتے ہیں: میں نہیں جانتا کہ اس کے الفاظ کیا تھے؟ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2147]
اردو حاشہ:
مقصد یہ ہے کہ یہ روایت موقوف بھی آئی ہے، یعنی صحابی کا اپنا قول، رسول اللہﷺ کا ذکر کیے بغیر۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2147