سنن نسائي
كتاب الاحباس -- کتاب: اللہ کی راہ میں مال وقف کرنے کے احکام و مسائل
4. بَابُ : وَقْفِ الْمَسَاجِدِ
باب: مساجد کے لیے وقف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3640
أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّلَمِيِّ، قَالَ: لَمَّا حُصِرَ عُثْمَانُ فِي دَارِهِ، اجْتَمَعَ النَّاسُ حَوْلَ دَارِهِ، قَالَ: فَأَشْرَفَ عَلَيْهِمْ , وَسَاقَ الْحَدِيثَ.
ابوعبدالرحمٰن سلمی کہتے ہیں کہ جب عثمان رضی اللہ عنہ کا ان کے گھر میں محاصرہ کر دیا گیا اور لوگ ان کے گھر کے چاروں طرف اکٹھا ہو گئے تو انہوں نے اوپر سے جھانک کر انہیں دیکھا، اور عبدالرحمٰن نے (اوپر گزری ہوئی) پوری حدیث بیان کی۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الوصایا 33 (2778) تعلیقًا سنن الترمذی/المناقب 19 (3699)، (تحفة الأشراف: 9814) (صحیح)»