سنن نسائي
كتاب القسامة والقود والديات -- کتاب: قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل
24. بَابُ : الْقِصَاصِ مِنَ السَّلاَطِينِ
باب: بادشاہوں اور حکمرانوں سے قصاص لینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4781
أَخْبَرَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مَسْعُودٍ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي فِرَاسٍ: أَنَّ عُمَرَ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقِصُّ مِنْ نَفْسِهِ".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ اپنی ذات سے بدلا دلاتے تھے۔

تخریج الحدیث: «سنن ابی داود/الدیات 15 (4537)، (تحفة الأشراف: 10664)، مسند احمد 1/41 (ضعیف) (اس کے راوی ”ابو فراس“ لین الحدیث ہیں)»

قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد