صحيح البخاري
كِتَاب الْهِبَةِ وَفَضْلِهَا وَالتَّحْرِيضِ عَلَيْهَا -- کتاب: ہبہ کےمسائل فضیلت اور ترغیب کا بیان
28. بَابُ قَبُولِ الْهَدِيَّةِ مِنَ الْمُشْرِكِينَ:
باب: مشرکین کا ہدیہ قبول کر لینا۔
حدیث نمبر: 2616
وَقَالَ سَعِيدٌ: عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، إِنَّ أُكَيْدِرَ دُومَةَ أَهْدَى إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
اور سعید نے بیان کیا قتادہ سے اور ان سے انس رضی اللہ عنہ نے کہ دومہ (تبوک کے قریب ایک مقام) کے اکیدر (نصرانی) نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ بھیجا تھا۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 2616  
2616. حضرت انس ؓ ہی سے روایت ہے کہ دومۃ الجندل کے حاکم اکیدر نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں تحفہ بھیجا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2616]
حدیث حاشیہ:
جس کا ذکر اس حدیث میں ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2616   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:2616  
2616. حضرت انس ؓ ہی سے روایت ہے کہ دومۃ الجندل کے حاکم اکیدر نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں تحفہ بھیجا تھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:2616]
حدیث حاشیہ:
(1)
دومۃ الجندل ایک شہر کا نام ہے جو تبوک کے قریب تھا، وہاں کا بادشاہ اکیدر بن عبدالملک عیسائی تھا۔
حضرت خالد بن ولید ؓ اسے گرفتار کر کے لائے۔
رسول اللہ ﷺ نے اسے آزاد کر دیا کیونکہ اس نے جزیہ دینے پر صلح کر لی تھی۔
سندس ریشم کا جبہ اس نے بطور تحفہ بھیجا تھا۔
آپ نے وہ جبہ حضرت علی ؓ کو دیا اور فرمایا:
اسے فواطم میں تقسیم کر دو۔
(صحیح مسلم، اللباس والزینة، حدیث: 5422(2071)
تو حضرت علی ؓ نے اس کے چار ٹکڑے کر کے اپنے زوجہ حضرت فاطمہ ؓ اور والدہ محترمہ حضرت فاطمہ بنت اسد، نیز فاطمہ بنت حمزہ اور فاطمہ بنت ابی طالب ام ہانی کو تقسیم کر دیے۔
(2)
اس روایت سے معلوم ہوا کہ کفار و مشرکین کے تحائف قبول کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ سیاسی اور معاشرتی حالات سازگار ہوں۔
اگر حالات خراب ہوں تو تحائف کا تبادلہ جائز نہیں۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2616