ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے جانوروں میں سب سے بہتر مینڈھا ہے اور سب سے بہتر کفن «حلة»(تہبند اور چادر) ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- عفیر بن معدان حدیث کی روایت میں ضعیف ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ/الأضاحي 4 (3164)، (تحفة الأشراف: 4866) (ضعیف) (سند میں ”عفیر بن معدان“ ضعیف ہیں)»
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1517
´قربانی سے متعلق ایک اور باب۔` ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے جانوروں میں سب سے بہتر مینڈھا ہے اور سب سے بہتر کفن «حلة»(تہبند اور چادر) ہے۔“[سنن ترمذي/كتاب الأضاحى/حدیث: 1517]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں ”عفیربن معدان“ ضعیف ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1517