وضاحت: ۱؎: جب کہ مشہور قرأت «إن الله هو الرزاق ذو القوة المتين» ہے، یعنی: ”اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے“(الذاریات: ۵۸)۔
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2940
´سورۃ الذاریات میں «إني أنا الرزاق ذو القوة المتين» پڑھنے کا بیان۔` عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «إني أنا الرزاق ذو القوة المتين» پڑھایا ہے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب القراءات/حدیث: 2940]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: جب کہ مشہور قرأت ﴿إِنَّ اللهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ﴾ ہے، یعنی: اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے (الذاریات: 58)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2940
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3993
´باب:۔۔۔` عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے «إني أنا الرزاق ذو القوة المتين»۱؎ پڑھایا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3993]
فوائد ومسائل: سورۃالذاریات کی آیت کریمہ: 58 میں جمہور کی قراءت میں إنی أنا کی جگہ: إن اللہ ھو ہے۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3993