ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «صعود» جہنم کا ایک پہاڑ ہے، اس پر کافر ستر سال تک چڑھتا رہے گا پھر وہاں سے لڑھک جائے گا، یہی عذاب اسے ہمیشہ ہوتا رہے گا“۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- ہم اسے مرفوع صرف ابن لہیعہ کی روایت سے جانتے ہیں، ۳- اس حدیث کا کچھ حصہ عطیہ سے مروی ہے جسے وہ ابوسعید سے موقوفاً روایت کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم 2576 (ضعیف)»
وضاحت: ۱؎: مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ «سأرهقه صعودا»(المدثر: ۱۷) کی تفسیر میں لائے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف ومضى برقم (2702) // (473 / 2715) ، ضعيف الجامع الصغير (3552) //
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3326
´سورۃ المدثر سے بعض آیات کی تفسیر۔` ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «صعود» جہنم کا ایک پہاڑ ہے، اس پر کافر ستر سال تک چڑھتا رہے گا پھر وہاں سے لڑھک جائے گا، یہی عذاب اسے ہمیشہ ہوتا رہے گا“۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3326]
اردو حاشہ: وضاحت: 1؎: مولف یہ حدیث ارشاد باری تعالیٰ ﴿سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا﴾(المدثر: 17) کی تفسیرمیں لائے ہیں۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3326
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 2576
´جہنم کی گہرائی کا بیان۔` ابو سعید خدری رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «صعود» جہنم کا ایک پہاڑ ہے، اس پر کافر ستر سال میں چڑھے گا اور اتنے ہی سال میں نیچے گرے گا اور یہ عذاب اسے ہمیشہ ہوتا رہے گا۔“[سنن ترمذي/كتاب صفة جهنم/حدیث: 2576]
اردو حاشہ: نوٹ: (سند میں دراج ابوالسمح ضعیف راوی ہیں)
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2576