صحيح البخاري
كِتَاب الْجِهَادِ وَالسِّيَرِ -- کتاب: جہاد کا بیان
155. بَابُ قَتْلِ النَّائِمِ الْمُشْرِكِ:
باب: (حربی) مشرک سو رہا ہو تو اس کا مار ڈالنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 3023
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَهْطًا مِنْ الْأَنْصَارِ إِلَى أَبِي رَافِعٍ فَدَخَلَ عَلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَتِيكٍ بَيْتَهُ لَيْلًا، فَقَتَلَهُ وَهُوَ نَائِمٌ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا ‘ کہا ہم سے یحییٰ بن ابی زائدہ نے بیان کیا ‘ ان سے اس کے والد نے ‘ ان سے ابواسحاق نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے چند آدمیوں کو ابورافع کے پاس (اسے قتل کرنے کے لیے) بھیجا تھا۔ چنانچہ رات میں عبداللہ بن عتیک رضی اللہ عنہ اس کے قلعہ میں داخل ہوئے اور اسے سوتے ہوئے قتل کیا۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 3023  
3023. حضرت براء بن عازب ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کا ایک گروہ ابو رافع کی طرف روانہ کیا، چنانچہ رات کے وقت حضرت عبداللہ بن عتیک ؓ اسکے قلعے میں داخل ہوگئے اوراسے سوتے میں قتل کردیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3023]
حدیث حاشیہ:
عبداللہ ؓ ابو رافع کی آواز پہچانتے تھے‘ وہاں اندھیرا چھایا ہوا تھا‘ انہوں نے یہ خیال کیا‘ ایسا نہ ہو میں اور کسی کو مار ڈالوں‘ اس لئے انہوں نے ابو رافع کو پکارا اور اس کی آواز پر ضرب لگائی۔
گو ابو رافع کو عبداللہ نے جگا دیا مگر یہ جگانا صرف اس کی جگہ معلوم کرنے کے لئے تھا۔
ابو رافع وہیں پڑا رہا‘ تو گویا سوتا ہی رہا۔
اس لئے باب کی مطابقت حاصل ہوئی۔
بعضوں نے کہا کہ حضرت امام بخاری ؒ نے اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا‘ جس میں یہ صراحت ہے کہ عبداللہ ؓ نے ابو رافع کو سوتے میں مارا۔
یہ ابو رافع (سلام بن ابی الحقیق یہودی)
کافروں کو مسلمانوں پر جنگ کے لئے ابھارتا اور ہر وقت فساد کرانے پر آمادہ رہتا تھا۔
اس لئے ملک میں قیام امن کے لئے اس کا ختم کرنا ضروری ہوا۔
اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس ظالم کو نیست و نابود کرایا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 3023   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3023  
3023. حضرت براء بن عازب ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے انصار کا ایک گروہ ابو رافع کی طرف روانہ کیا، چنانچہ رات کے وقت حضرت عبداللہ بن عتیک ؓ اسکے قلعے میں داخل ہوگئے اوراسے سوتے میں قتل کردیا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3023]
حدیث حاشیہ:
کسی مشرک کو سوتے میں قتل کرنا اس وقت جائز ہے جبکہ اسے دعوت اسلام پہنچ چکی ہو اور اس کے باوجود وہ کفر و شرک پر اڑا رہے یا اس کے ایمان لانے سے مایوسی ہوچکی ہو جیسا کہ ابورافع یہودی کے متعلق روایات ہیں کہ وہ کعب بن اشرف ملعون کی طرح رسول اللہ ﷺ کو ستاتا تھا۔
آپ کی ہجوکرتا اور دوسرے مشرکین کو آپ سے لڑنے کے لیے ابھارتا تھا،اس لیے ملک میں قیام امن کے لیے اس کو ختم کرنا ضروری تھا۔
اس طرح اللہ تعالیٰ نے اس ظالم کو نیست و نابود کیا اور صفحہ ہستی سے اس کانشان مٹایا۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3023