سلسله احاديث صحيحه
الايمان والتوحيد والدين والقدر -- ایمان توحید، دین اور تقدیر کا بیان

اہل ایمان کی باہمی محبت و مودت کا تقاضا
حدیث نمبر: 275
-" المسلمون كرجل واحد إن اشتكى عينه اشتكى كله وإن اشتكى رأسه اشتكى كله".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمام مسلمان ایک فرد کی مانند ہیں. اگر ایک شخص کی آنکھ بیمار ہو تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے، اسی طرح اگر سر میں درد ہو تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔