سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

وضو کا طریقہ
حدیث نمبر: 401
-" هذا وضوئي ووضوء الأنبياء قبلي".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگوایا اور اپنا چہرہ، دونوں ہاتھ اور دونوں پاؤں ایک ایک دفعہ دھوے اور فرمایا: یہ وضو ہے کہ جس کے بغیر اللہ تعالیٰ نماز قبول نہیں کرتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا دو دو بار (اعضاء) دھوے اور فرمایا: یہ وضو ہے کہ جو آدمی ایسا وضو کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے دو گنا اجر عطا کرے گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا تین تین بار (اعضا) دھوئے اور فرمایا: یہ تمہارے نبی اور اس سے پہلے والے انبیاء کا وضو ہے۔ یا فرمایا: یہ میرا وضو ہے اور مجھ سے قبل انبیاء کا وضو رہا ہے۔