سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

حیض والے کپڑے کو کیسے پاک کیا جائے؟
حدیث نمبر: 429
-" حكيه بضلع واغسليه بماء وسدر".
سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں سوال کیا، جو کپڑے کو لگ جاتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی شاخ (وغیرہ) کے ساتھ اس کو کھرچ، پھر پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ دھو دے۔