سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

کیا آگ پر پکی ہوئی چیز ناقص وضو ہے؟
حدیث نمبر: 433
-" من أكل لحما فليتوضأ".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام قاسم بیان کرتے ہیں: میں مسجد دمشق میں داخل ہوا، میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اکھٹے ہیں اور ایک بزرگ ان کو احادیث بیان کر رہا تھا، میں نے کہا: یہ بزرگ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ سہل بن حنظلہ ہے، پھر میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو گوشت کھائے، وہ وضو کرے۔