سلسله احاديث صحيحه
الطهارة والوضوء -- طہارت اور وضو کا بیان

نماز کے لیے وضو کرنے کے بعد تشبیک منع ہے
حدیث نمبر: 450
-" إذا توضأ أحدكم للصلاة، فلا يشبك بين أصابعه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی نماز کے لیے وضو کر لیتا ہے، تو وہ اپنی انگلیوں میں تشبیک نہ دے۔