سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

گھبراہٹ میں نماز کا سہارا لینا
حدیث نمبر: 493
ـ (كانُوا إذا فَزِعوا فَزِعُوا إلى الصلاةِ. يعني: الأنبياءَ).
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ لوگ (یعنی انبیاء کرام) گھبرا جاتے تو نماز کا سہارا لیتے تھے۔