سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نماز جمعہ ترک کرنے والی قوم کا وبال
حدیث نمبر: 507
-" لينتهين أقوام عن ودعهم الجمعات، أو ليختمن الله على قلوبهم، ثم ليكونن من الغافلين".
حکم بن مینا کہتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے منبر کی تختیوں پر فرماتے ہوئے سنا: یا تو لوگ ضرور ضرور جمعہ کی نمازیں ترک کرنے سے باز آ جائیں ورنہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، (جس کے نتیجے میں) وہ ضرور ضرور غافل ہو جائیں گے۔