سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

دوران نماز تھوکنے کے آداب
حدیث نمبر: 667
-" إذا قام أحدكم ـ أو قال الرجل ـ في صلاته يقبل الله عليه بوجهه، فلا يبزقن أحدكم في قبلته ولا يبزقن عن يمينه، فإن كاتب الحسنات عن يمينه ولكن ليبزقن عن يساره".
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب آدمی نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالی اپنے چہرے کے ساتھ اس پر متوجہ ہوتے ہیں۔ اس لیے نمازی اپنے سامنے نہ تھوکے اور دائیں جانب بھی نہ تھوکے کیونکہ نیکیاں لکھنے والا فرشتہ دائیں طرف ہوتا ہے، (البتہ) اسے بائیں جانب تھوک لینا چاہئے۔