صحيح البخاري
كِتَاب بَدْءِ الْخَلْقِ -- کتاب: اس بیان میں کہ مخلوق کی پیدائش کیونکر شروع ہوئی
6. بَابُ ذِكْرِ الْمَلاَئِكَةِ:
باب: فرشتوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 3213
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ الْبَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَسَّانَ:" اهْجُهُمْ أَوْ هَاجِهِمْ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ".
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے عدی بن ثابت نے اور ان سے براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا مشرکین مکہ کی تم بھی ہجو کو یا (یہ فرمایا کہ) ان کی ہجو کا جواب دو، جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3213  
3213. حضرت براء ؓسے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے حضرت حسان ؓ سے فرمایا: تم مشرکین کی ہجو کرو یا ان کی ہجو کا جواب دو، بہرصورت حضرت جبرئیل ؑ تمہارے ساتھ ہیں۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3213]
حدیث حاشیہ:

ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مسجد میں اسلامی اشعار یا اسلام کے دفاع پر مبنی منظوم کلام پڑھا جاسکتا ہے نیز یہ بھی پتہ چلا کہ ابتداء کفار سے الجھاؤ درست نہیں، البتہ جواب کاروائی کے طور پر ان کی ہجو اور مذمت کی جاسکتی ہے۔
حضرت حسان ؓ نے جب جوابی اشعار پڑھے تو مشرکین مکہ کو پسینہ اترآیا۔
حسان ؓ کا ایک شعریہ ہے:
لنا في كل يوم من معدك سباب أو قتال أو ھجاء
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 3213