سلسله احاديث صحيحه
الاذان و الصلاة -- اذان اور نماز

نمازیوں کی کثرت کا لحاظ کرتے ہوئے نماز جماعت جلد یا بتاخیر قائم کرنا
حدیث نمبر: 780
- (كان يخرج بعد النداء إلى المسجد، فإذا رأى أهل المسجد قليلاًً؛ جلس حتى يرى منهم جماعةً ثم يصلي، وكان إذا خرج فرأى جماعة، أقام الصلاة).
سیدنا سالم ابونضرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذان کے بعد مسجد کی طرف جاتے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم دیکھتے کہ نمازی کم ہیں تو بیٹھ جاتے، حتی کہ پوری جماعت اکٹھی ہو جاتی تو نماز پڑھاتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے نکلتے اور دیکھتے کہ نمازیوں کی جماعت (پہلے ہی سے) جمع ہے تو نماز کھڑی کر دیتے تھے۔