سلسله احاديث صحيحه
الحج والعمرة -- حج اور عمرہ

بالآخر بیت اللہ اٹھا لیا جائے گا
حدیث نمبر: 1016
-" استمتعوا من هذا البيت فإنه قد هدم مرتين ويرفع في الثالثة".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اللہ تعالیٰ کے) اس گھر سے فائدہ حاصل کرو، کیونکہ اس کو دو مرتبہ گرایا جا چکا ہے اور اب تیسری دفعہ اٹھا لیا جائے گا۔