سلسله احاديث صحيحه
البيوع والكسب والزهد -- خرید و فروخت، کمائی اور زہد کا بیان

دھوکے دینے کے لیے جانور کا دودھ روکا جائے
حدیث نمبر: 1118
- (إذا باع أحدُكم الشَّاة واللَّقحة؛ فلا يُحفِّلها).
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی بکری اور اونٹنی (وغیرہ) فروخت کرے تو (خریدنے والے کو دھوکہ دینے کے لیے) ان کا دودھ تھنوں میں نہ روکے۔