سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة -- خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

کوڑھ زدہ آدمی سے بیعت لینے کا طریقہ اور اس کی وجہ
حدیث نمبر: 1379
-" إنا قد بايعناك فارجع".
شرید بن سوید کہتے ہیں: ثقیف کے وفد میں ایک کوڑھ زدہ آدمی تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ ہم نے تجھ سے بیعت لے لی ہے تو چلا جا۔