سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

نکاح کی تشہیر کرنا
حدیث نمبر: 1444
-" أشيدوا النكاح، أشيدوا النكاح، هذا النكاح لا السفاح".
عبداللہ بن ابوعبداللہ بن ہبار بن اسود اپنے باپ سے اور وہ ان کے دادا سیدنا ہبار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور ان کے پاس یک رخا ڈھول اور ایک دف تھا (اور وہ ان کا استعمال کر رہے تھے)۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے اور آوازیں سنیں تو پوچھا: یہ کیا ہے (یہ آوازیں کیوں آرہی ہیں)؟ کہا گیا کہ ہبار نے اپنی بیٹی کی شادی کی ہے۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نکاح کی تشہیر کرو، نکاح کی تشہیر کرو، یہ نکاح ہے، زنا نہیں ہے۔ ایک راوی کہتا ہے: میں نے کہا: کہ «كبر» کیا ہوتا ہے؟ انہوں نے کہا: بڑے ڈھول کو کہتے ہیں۔ اور ایک قسم کے باجے کو «غرابيل» کہتے ہیں۔