سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

انبیاء و صالحین کے نام رکھنا
حدیث نمبر: 1479
- (إنّهم كانوا يسمون بأنبيائهم والصالحين قبلهم).
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سےکہتے ہیں کہ جب میں نجران آیا تو وہاں کے لوگوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم لوگ (سیدہ مریم علیہا السلام کو) (اے ہارون کی بہن) «يٰٓاُخْتَ هٰرُوْنَ» کہتے ہو، حالانکہ (ہارون کے بھائی) موسی علیہ السلام تو عیسی علیہ السلام سے بہت عرصہ پہلے تھے (تو سیدہ مریم علیہا السلام سیدنا ہارون علیہ السلام کی بہن کیسے ہوئیں)؟ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو اس بارے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اپنے انبیاء اور سلف صالحین کے ناموں پر نام رکھتے تھے (یعنی سیدہ مریم علیہا السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا اور موسی علیہ السلام کے بھائی کا نام بھی ہارون تھا)۔