سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا آخرت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی ہوں گی
حدیث نمبر: 1520
-" أما ترضين أن تكوني زوجتي في الدنيا والآخرة؟ قلت: بلى. قال: فأنت زوجتي في الدنيا والآخرة".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا تو میں نے کچھ (ناقدانہ) کلام کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: کیا تو اس بات پر راضی نہیں ہے کہ دنیا و آخرت میں میری بیوی ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو تو دنیا و آخرت میں میری بیوی ہے۔