سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

تین طلاقوں کے بعد خاوند بیوی کے اخراجات کا ذمہ دار نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 1548
-" إنما النفقة والسكن للمرأة إذا كان لزوجها عليها الرجعة".
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: میں آل خالد کی ہوں، میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی ہے، میں نے اس کے قرابتداروں سے نفقہ اور رہائش کا مطالبہ کیا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور (رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو آ کر بتلایا کہ) اس نے اس کو تین طلاقیں دے دی ہیں۔ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خاوند عورت کے نفقہ و سکنی کا ذمہ دار اس وقت ہوتا ہے جب اسے رجوع کا حق حاصل ہو۔