سلسله احاديث صحيحه
الزواج ، والعدل بين الزوجات وتربية الاولاد والعدل بينهم وتحسين اسمائهم -- شادی، بیویوں کے مابین انصاف، اولاد کی تربیت، ان کے درمیان انصاف اور ان کے اچھے نام

شفقت کا اظہار کرتے ہوئے نام کی تصغیر کے ساتھ بلانا
حدیث نمبر: 1577
-" كان يلاعب زينب بنت أم سلمة وهو يقول: يا زوينب! يا زوينب، مرارا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ کھیلتے تھے اور کئی دفعہ (پیار کرتے ہوئے) فرماتے: زوینب! زوینب!