سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

عجوہ کھجور میں شفا ہے
حدیث نمبر: 1630
- (إنّ في عجوة العالية شفاءً، أو إنّها ترياق أول البكرة).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک بالائی علاقے کی عجوہ کھجور میں شفا ہے یا اگر یہ کھجور نہار منہ کھائی جائے تو تریاق (زہر کو بے اثر کرنے والی دوا) کا اثر رکھتی ہے۔