سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

قسط بحری میں شفا ہے
حدیث نمبر: 1635
-" خير ما تداويتم به الحجامة والقسط البحري، ولا تعذبوا صبيانكم بالغمز".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین چیز جس سے تم علاج کرتے ہو، وہ سینگی لگوانا اور قسط بحری ہے۔ اپنے بچوں کو چوکا دے کر تکلیف نہ دیا کرو۔