سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

گائے کا دودھ شفا، گھی دوا اور گوشت بیماری ہے
حدیث نمبر: 1640
-" عليكم بألبان البقر، فإنها ترم من كل شجر، وهو شفاء من كل داء".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ گائیوں کا دودھ استعمال کیا کرو، کیونکہ یہ ہر قسم کا درخت کھاتی ہے، (اس کا دودھ) ہر بیماری سے شفا ہے۔