سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

عیادت سے آخرت یاد آتی ہے
حدیث نمبر: 1649
-" عودوا المرضى، واتبعوا الجنائز، تذكركم الآخرة".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیماروں کی بیمار پرسی کیا کرو، اور جنازوں کے پیچھے چلا کرو، تمہیں آخرت یاد آئے گی۔