سلسله احاديث صحيحه
الطب والعيادة -- علاج کرنا اور تیماردار کرنا

شیطان قرآن مجید بھلا سکتا ہے، انسانی بدن سے جن کو کیسے نکالا جائے؟
حدیث نمبر: 1657
-" يا شيطان اخرج من صدر عثمان! [فعل ذلك ثلاث مرات]". هو من حديث عثمان بن أبي العاص الثقفي رضي الله عنه، وله عنه طرق أربعة: الأولى: عن عبد الأعلى: حدثنا عبد الله بن عبد الرحمن الطائفي عن عبد الله بن الحكم عن عثمان بن بشر قال: سمعت عثمان بن أبي العاص يقول: شكوت إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم نسيان القرآن، فضرب صدري بيده فقال: فذكره. قال عثمان:" فما نسيت منه شيئا بعد، أحببت أن أذكره". أخرجه الطبراني في"
سیدنا عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن مجید بھول جانے کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینے پر ہاتھ مارا اور فرمایا: او شیطان! عثمان کے سینے سے نکل جا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے تین دفعہ کیا۔ عثمان کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے کوئی ایسا لفظ نہیں بھولا، جس کو میں یاد کرنا پسند کرتا تھا۔