سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

فرزندان امت کے حق میں سب سے بڑا صدمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہے
حدیث نمبر: 1695
-" إذا أصيب أحدكم بمصيبة فليذكر مصيبته بي فإنها أعظم المصائب".
عطا بن ابو رباح مرسلاً بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی مصیبت میں مبتلا ہو تو وہ میری (وفات) والی مصیبت کو یاد کر کے (اپنی مصیبت کا غم ہلکا کر لے) کیونکہ (میری امت کے حق میں) سب سے بڑی مصیبت میری (جدائی) ہے۔