سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

عیادت کے وقت کی دعا
حدیث نمبر: 1718
-" إذا عاد أحدكم مريضا فليقل: اللهم اشف عبدك ينكأ لك عدوا أو يمشي لك صلاة". (¬1)
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم مریض کی تیمارداری کرو تو یہ دعا پڑھا کرو: اے اللہ! اپنے بندے کو شفا دے تاکہ تیرے دشمن کو زخمی کرے اور تیرے لیے نماز کی طرف چل کر جائے۔