سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

مومن کے سارے امور خیر پر مشتمل ہیں
حدیث نمبر: 1763
-" عجبا للمؤمن لا يقضي الله له شيئا إلا كان خيرا له".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن پر بڑا تعجب ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جو بھی فیصلہ کرتا ہے اس میں اس کے لئے بہتری ہوتی ہے۔