سلسله احاديث صحيحه
المرض والجنائز والقبور -- بیماری، نماز جنازہ، قبرستان

تعزیت کرنے کا اجر و ثواب
حدیث نمبر: 1770
-"ما من مؤمن يعزي اخاه بمصيبة إلا كساه الله سبحانه من حلل الكرامة يوم القيامة".
محمد بن عمرو بن حزم روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو مومن اپنے بھائی کی مصیبت پر اس کی تعزیت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن عزت و شرافعت کی عمدہ پوشاک پہنائے گا۔