سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

آخرت کی کامیابی کے مقابلے میں فتوحات بھی بے معنی ہیں
حدیث نمبر: 2150
-" عرض علي ما هو مفتوح لأمتي بعدي، فسرني، فأنزل الله تعالى: * (وللآخرة خير لك من الأولى) * إلى قوله * (فترضى) *. أعطاه الله في الجنة ألف قصر من لؤلؤ، ترابها المسك، في كل قصر ما ينبغي له".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مجھ پر میری امت کو مفتوحہ علاقے پیش کئے گئے تو میں بڑا خوش ہوا اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: «وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى ٭ وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى» اور آخرت تیرے لیے دنیا سے بہتر ہے۔ اور تجھے تیرا رب بہت جلد (انعام) دے گا اور تو راضی (و خوش) ہو جائے گا۔ ۳-الضحى:۴،۵) اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جنت میں موتیوں کے ایک ہزار محلات دیے ہیں، جن کی مٹی کستوری ہے اور ہر ایک محل میں وہی کچھ ہے جو اسے جچتا ہے۔