سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان -- سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا

دوران قتال جبریل و میکائیل کا سیدنا ابوبکر اور سیدنا علی رضی اللہ عنہما کے ساتھ ہونا
حدیث نمبر: 2170
- (مع أحدِكُما جبريلُ، ومع الآخر ميكائيلُ؛ وإسرافيلُ ملكٌ عظيمٌ يشهدُ القتال، أو قال: يشهدُ الصفَّ!. قاله لعليٍّ ولأبي بكر).
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر والے دن فرمایا: تم میں ایک کے ساتھ جبریل اور دوسرے کے ساتھ میکائیل ہے اور اسرافیل بھی بہت بڑا فرشتہ ہے جو جنگ میں یا جنگ کی صف میں شریک ہوتا ہے۔