سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

تین دفعہ چھنکینے والے کا جواب
حدیث نمبر: 2708
-" إذا عطس أحدكم فليشمته جليسه، فإن زاد على ثلاث فهو مزكوم، ولا يشمت بعد ذلك".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی چھینکے تو اس کا ہم نشین ( «يرحمك الله» کہہ کر) اسے دعا دے، اگر اسے تین سے زیادہ چھینکیں آئیں تو (‏‏‏‏اس کا مطلب یہ ہو گا کہ) اسے زکام ہے، ایسی صورت میں وہ «يرحمك الله» نہ کہے۔