سلسله احاديث صحيحه
الاداب والاستئذان -- آداب اور اجازت طلب کرنا

پڑوسی کے حقوق
حدیث نمبر: 2829
-" لا خير فيها، هي من أهل النار. يعني امرأة تؤذي جيرانها بلسانها".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں عورت رات کو قیام کرتی ہے، دن کو روزہ رکھتی ہے، صدقہ و خیرات کرتی ہے اور دیگر امور خیر کرتی ہے، لیکن ہمسائیوں کو اپنی زبان سے تکلیف دیتی ہے، (‏‏‏‏ایسی عورت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی عورت میں تو کوئی خیر نہیں، یہ تو جہنمی ہے۔ اس کے بعد اس نے کہا: فلاں عورت صرف فرض نمازیں ادا کرتی ہے اور پنیر کے ٹکڑوں کا صدقہ کرتی ہے، لیکن کسی کو تکلیف نہیں دیتی، (‏‏‏‏اس کے بارے میں کیا ہے)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جنتی عورت ہے۔