سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

مظلوم کی بددعا مقبول ہوتی ہے
حدیث نمبر: 3112
-" اتقوا دعوة المظلوم وإن كان كافرا، فإنه ليس دونها حجاب".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مظلوم، اگرچہ وہ کافر ہو، کی بدعا سے بچو، کیونکہ اس کے سامنے کوئی پردہ حائل نہیں ہوتا۔