سلسله احاديث صحيحه
فضائل القرآن والادعية والاذكار والرقي -- فضائل قرآن، دعا ئیں، اذکار، دم

تعویذ
حدیث نمبر: 3121
-" إن الرقى والتمائم والتولة شرك".
قیس بن سکن اسدی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیوی کو دیکھا کہ اس نے خسرہ کی بیماری کی وجہ سے تعویز پہنا ہوا تھا، آپ نے اسے سختی سے کاٹا اور کہا: عبداللہ کی آل، شرک سے بیزار ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات بھی یاد کی ہے کہ: بلاشبہ جھاڑ پھونک، تعویذ اور حبّ کے اعمال شرک ہیں۔