سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

کتاب اللہ اور اہل بیت معیار حق ہیں
حدیث نمبر: 3300
-" يا أيها الناس! إني قد تركت فيكم ما إن أخذتم به لن تضلوا، كتاب الله وعترتي أهل بيتي".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دوران حج عرفہ والے دن دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اونٹنی قصویٰ پر سوار ہو کر خطاب کر رہے تھے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا: لوگو! میں تم میں ایسی (‏‏‏‏ ‏‏‏‏دو) چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں کہ اگر تم نے ان کو تھامے رکھا تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہو گے: (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۱) اللہ تعالیٰ کی کتاب اور (‏‏‏‏ ‏‏‏‏۲) اپنی نسل یعنی اہل بیت۔