سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب -- فضائل و مناقب اور معائب و نقائص

نخع قبیلے کی فضیلت
حدیث نمبر: 3395
- (شهدتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يدعُو لهذا الحيِّ من (النَّخَع)، أو قال: يُثني عليهم؛ حتّى تمنيتُ أنّي رجلٌ منهم).
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری موجودگی میں نخع قبیلے کے لیے دعا کی اور ان کی (‏‏‏‏اس انداز میں) تعریف کی کہ میں نے چاہا کہ میں بھی اس قبیلے کا فرد ہوتا۔