سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

دجال اور اس کی شکل اور صفات
حدیث نمبر: 3650
-" إن من بعدكم الكذاب المضل، وإن رأسه من بعده حبك حبك - ثلاث مرات - وإنه سيقول: أنا ربكم، فمن قال: لست ربنا، لكن ربنا الله عليه توكلنا وإليه أنبنا، نعوذ بالله من شرك، لم يكن له عليه سلطان".
ابوقلابہ کہتے ہیں کہ میں نے مدینہ منورہ میں ایک آدمی دیکھا، لوگ اس کے ارداگرد چکر لگا رہے تھے اور وہ کہہ رہا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ وہ آدمی صحابی رسول تھا اور میں نے اسے یہ کہتے ہوئے سنا: تمہارے بعد انتہائی جھوٹا اور گمراہ کن آدمی پیدا ہو گا، اس کے سر کے بال گھونگھریالے (‏‏‏‏ یا بل دیے ہوئے) ہوں گے، وہ کہے گا: میں تمہارا رب ہوں۔ جس آدمی نے اسے یوں جواب دیا: تو ہمارا رب نہیں ہے، ہمارا رب تو اللہ ہے، ہم نے اس پر توکل کیا، اسی کی طرف رجوع کیا اور ہم تیرے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔ تو اس پر اس کا کوئی بس نہیں چلے گا۔