سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

امت کا تہتر فرقوں میں تقسیم ہونا
حدیث نمبر: 3666
-" ألا إن من قبلكم من أهل الكتاب افترقوا على ثنتين وسبعين ملة، وإن هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين، ثنتان وسبعون في النار، وواحدة في الجنة، وهي الجماعة".
سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہما ہم میں کھڑے ہوئے اور کہا: خبردار! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: تم سے پہلے والے اہل کتاب بہتر فرقوں میں بٹ گئے اور اس دین والے تہتر فرقوں میں منقسم ہو جائیں گے۔ ان میں سے بہتر جہنم میں اور ایک، جو جماعت ہو گا، جنت میں جائے گا۔